عدم برداشت کے طوفان کے سامنے بند باندھنے کا عزم ۔ مذہبی آزادی کے فروغ کےلئے جنوبی ایشیاء کے صحافیوں کا نیٹ ورک

South Asia Journalism Workshop

جنوبی ایشیاء کے میڈیا کا ایک متحرک منظرنامہ ہے، تاہم اکثر مذہبی پروگراموں کی محدود کوریج کی جاتی ہے اور صرف بڑی سیاسی تقریبات کے دائرہء کار میں آنے والے پروگراموں کو پیش کیا جاتاہے۔ صحافیوں کو حکومت باقاعدہ  سنسر کرتی رہتی ہے اور وہ اپنے کام کے باعث اکثر انتہاپسندوں اور سیکولر گروپس کی زد میں رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ مذہبی اقلیتوں سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالنے سے گریز کرتے ہیں۔


 کا مقصد ہےکہ انڈیا، پاکستان اور سری لنکا میں صحافیوں اور ڈیجیٹل پر فعال گروپ کوICFJ 
بلا کرانہیں ان بنیادی عناصر کی نشاندہی کےلئے کہے  جو مذہب کی بنیاد پربھڑکائی جانے والی ظلم وستم کی آگ کو ہوا دیتے ہیں۔                                                                               
پروگرام کا مقصد ایک پائیدار علاقائی نیٹ ورک قائم کرنا ہے جوایسی خبروں سے دلچسپی رکھنے والے سامعین کےلئے مخصوص ہو جن میں تنوع اور ایڈوانس مذہبی آزادی کو نمایاں کیا جائے۔

پروگرام کے بارے میں
یہ پروگرام ورچوئل  ٹریننگ  اور سیکھنے کے عمل پر مشتمل ہے جو  انڈیا، پاکستان اور سری لنکا میں صحافیوں، ڈیجیٹل پر فعال افراد، بلاگرز، سوشل میڈیا کے سرگرم کارکنوں اور شہری صحافیوں کواس میں شرکت کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

پروگرام میں درج ذیل سرگرمیاں شامل ہیں جو مذہبی آزادی سے متعلق ہیں

آٹھ ہفتے کا آن لائن کورس جو مذہب پر رپورٹنگ کی بنیادی تربیت  پر مرکوز ہو گا۔

 پانچ روزہ ورکشاپ، جس میں عملی صلاحیت اجاگر کرنے کیلئے تربیت دی جائے گی۔  

 آن لائن کورس اور ورکشاپ کے شرکاء کےلئے ورچوئل ٹریننگ کا پروگرام

  پروگرام کے شرکاء کو رپورٹنگ کے کام کی مراعات 

  مذہبی آزادی کے موضوع پر شرکاء کی کہانیوں پر مبنی ویبنار

  مذہبی لوازمات پر رپورٹنگ کی تخلیق

آن لائن ٹریننگ کورس پانچ زبانوں انگریزی، اردو، ہندی، تامل اور سنہالہ میں پیش کیا جائے گا۔

کورس میں شرکت کےلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ یکم مارچ ہے۔
 

Program Dates:
7/15/2020 - 7/30/2024
Program Type
In-Country Program
Online Course
Workshop

More about this program

Contact Info

Paul Rothman
Program Director
prothman@icfj.org 

Julia Scully
Program Assistant
jscully@icfj.org 

 

News about this program